یوم پاکستان کی پریڈ کے غیر ملکی مندوبین پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے سے بے حد متاثر ہوئے

ایس ایس جی کمانڈوز کی پرفارمنس اور جنگی طیاروں کے فضائی مظاہرے پر تالیاں بجا کر داد دی

بدھ 23 مارچ 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سفارتکار پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے سے بے حد متاثر ہوئے‘ ایس ایس جی کمانڈوز کی پرفارمنس اور جنگی طیاروں کے فضائی مظاہرے پر تالیاں بجا کر داد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں مسلح افواج کی پریڈ کے دوران غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس دوران جب ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے تو غیر ملکی سفارتکار پاک فضائیہ کے شاہینوں کی مہارت کے قائل ہوگئے۔ بعد ازاں جب ایس ایس جی کمانڈوز دس ہزار فٹ بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین پر کامیابی سے اترے تو غیر ملکی مندوبین نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :