یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام پر صدر ممنون ‘وزیراعظم اور آرمی چیف ملی نغمے پڑھنے والے بچوں میں گھل مل گئے

بدھ 23 مارچ 2016 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کے اختتام پر صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملی نغمے پڑھنے والے بچوں میں گھل مل گئے اور خوشگوار انداز میں ان سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ کے اختتام پر مختلف سکولز کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کئے ملی نغمے پیش کئے جس دوران صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بچوں کے پاس گئے اور ان میں گھل مل گئے۔

تینوں قائدین نے بچوں سے انتہائی خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔