ہارون آباد‘تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جعلی نوٹ بنانے والے تین نو سر باز گرفتار

بدھ 23 مارچ 2016 13:08

طاہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جعلی نوٹ بنانے والے تین نو سر باز گرفتار تفصیل مطا بق ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد زمان رتیکا کی سر برا ہی میں تھانہ سٹی پولیس نے کا روائی کرتے ہوئے تین ملزم عادل ،عدنان، اور اشرف کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی اور ڈائیاں بھی بر آمد کر لیں ملزمان سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دے کر مال بٹورتے تھے مزید کاروائی کے لئے پولیس مصرو ف تفتیش ہے اور بقیہ ملزمان کی تلاش جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :