یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بدھ 23 مارچ 2016 13:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کی مناسبت سے مفکر پاکستان ،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کے بیس کمانڈر ایئر کموڈور سلمان محبوب نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :