روس میں‌تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹس کے مابین ہوئی گفتگو منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 12:42

روس میں‌تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹس کے مابین ہوئی گفتگو منظر عام ..

روس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2016ء) : روس کے جنوبی شہر روستوف آن ڈان میں تباہ ہونے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹس کے مابین ہوئی گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔ اپنی گفتگو میں پائلٹس ایئر کنٹرول روم سے موسم کی صورتحال سے متعلق دریافت کر رہے ہیں۔ دونوں پائلٹس کی سات منٹ کی اس گفتگو میں پائلٹس بار بار موسم کے بارے میں دریافت کرتے رہے کہ اچانک جہاز کو حادثہ پیش آیا اور تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 981 روس کے دارالحکومت ماسکو سے 950 کلومیٹر دور روستوف آن ڈان شہر کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے کریش ہوئی تھی۔ اس رقت آمیز حادثے میں باسٹھ افراد ہلاک ہو ئے جن میں 4 بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اس افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والے فلائی دبئی کےطیارے کے پائلٹ ارسطو سقراط کی یہ آخری پرواز تھی لیکن وہ آخری متربہ لینڈ کرنے کی بجائے آخری سفر پر روانہ ہو گئے۔ 37 سالہ ارسطو سقراط کو اس پرواز کے بعد آئرلینڈ میں اپنی نئی ملازمت کے سفر پر روانہ ہونا تھا لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

متعلقہ عنوان :