رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘13ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 23 مارچ 2016 12:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے اورنگی ٹاون ، خدا کی بستی اور نصرت گھوٹھ کالونی میں کارروئیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے علاقے کھارادر ، جوڑیا بازار اور بلدیہ میں کارروائی کی اور عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزمان گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔