یوم پاکستان… گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی کی مزار قائد پر حاضری
بدھ 23 مارچ 2016 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔کراچی میں یوم پاکستان کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر عشرت العباد نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر سینئروزیر نثار کھوڑو، منظور وسان، کمشنر کراچی اور شرمیلا فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور برصغیر کے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے گزشتہ سال اور اس سال کی 23 مارچ میں بہت فرق ہے، وفاق اور صوبائی حکو متوں کی دہشتگردی کے خلاف جدو جہد جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی سے ملک میں بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔گورنر سندھ نے کراچی میں کے 4 منصوبے اور لیاری ایکسپرس وے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکر یہ ادا بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.