اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو گاڑی میں‌چھوڑنے والے شخص پر فرد جُرم عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 12:13

اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو گاڑی میں‌چھوڑنے والے شخص پر فرد جُرم عائد

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2016ء): گذشتہ موسم سرما میں جنوبی ٹیکساس میں مقیم ایک شخص نے اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو بند گاڑی میں قریباً 40 منٹ کے لیے رکھا جس کے بعد بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ مذکورہ کیس میں عدالت نے بچے کے والد 22 سالہ ایلکس پر مجرمانہ غفلت برتنے اور بچے کے قتل کی فرد جُرم عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنے 4 ماہ کے بیٹے اور کم سن بیٹی کے ہمراہ گاڑی چلاتے ہوئے گھر پہنچا لیکن ان کو گاڑی سے لیے بغیر گھر میں داخل ہو گیا۔

جس کے بعد 22 سالہ شخص کا 4 ماہ کا بیٹا گاڑی کی گرمی اور حبس برداشت نہ کوتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ایلکس کی 16 ماہ کی بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد رشتہ داروں کی تحویل میں دیا گیا۔ ایلکس کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تاہم جیل حکام کے مطابق تاحال ایلکس کی جانب سے کسی وکیل یا اٹارنی کے پیش ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔