محکمہ موسمیات کی کل جمعرات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش جبکہ اس دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

بدھ 23 مارچ 2016 11:39

محکمہ موسمیات کی کل جمعرات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ..

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کل جمعرات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش جبکہ اس دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اسی طرح جمعہ اور ہفتہ کے روز کشمیر ،گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بدھ رات کوئٹہ،مکران، قلات، ڑوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔