قوم اگلے دونوں ورلڈ کپس میں بھی ٹیم سے کوئی اچھی امید نہ لگائے:رمیز راجہ

بدھ 23 مارچ 2016 00:01

قوم اگلے دونوں ورلڈ کپس میں بھی ٹیم سے کوئی اچھی امید نہ لگائے:رمیز ..

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قوم اگلے دونوں ورلڈ کپس میں بھی ٹیم سے کوئی اچھی امید نہ لگائے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈکے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ دنیا سے 5سال پیچھے رہ گئی ہے ،آسٹریلیا کے خلاف میچ تو دور کی بات اگلے دونوں ورلڈ کپس میں بھی ہماری ٹیم سے کوئی اچھی امید نہ رکھی جائے کیوں کہ ہمارے کھلاڑیو ں کو نہ بیٹ پکڑنا آتا ہے نہ ہی وہ اچھے فیصلے کر سکتے ہیں ،کبھی ہمیں سٹارٹ اچھا نہیں ملتا اور کبھی مڈل آرڈر دھوکہ دے جاتا ہے ۔