ورلڈ ٹی ٹونٹی ، مسلسل 2 میچز ہار کر بھی پاکستان کا گروپ بی میں دوسرا نمبر

منگل 22 مارچ 2016 23:39

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، مسلسل 2 میچز ہار کر بھی پاکستان کا گروپ بی میں دوسرا ..

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھی گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کے بعد بھی پاکستان 0.254 رن ریٹ کے ساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 3میچز جیت کر گروپ بی میں پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا ،بھارت اور بنگلہ دیش بالترتیب تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔