اعتزاز احسن اینڈ کمپنی گزشتہ روز اسمبلی میں اپنی خفت مٹانے کے لئے بلاوجہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، انہیں مشرف کے حوالے سے کچھ کہنا ہوتا تو اسمبلی میں بیان کرتے، حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی میں اپنی کارکردگی کی شرمندگی چھپانے کے لئے اب وہ جھوٹ اور فریب کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں ، گزشتہ روز اسمبلی میں بھی انہیں لاجواب کیا تھا اور آئندہ بھی ان کے دہرے معیار اور منافقت کا پول وعوام کے سامنے کھولتا رہوں گا
وزیر داخلہ چوہدری نثار کااپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائے جانے پر ردعمل
منگل 22 مارچ 2016 22:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اینڈ کمپنی گزشتہ روز اسمبلی میں اپنی خفت مٹانے کے لئے بلاوجہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، انہیں مشرف کے حوالے سے کچھ کہنا ہوتا تو اسمبلی میں بیان کرتے، حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی میں اپنی کارکردگی کی شرمندگی چھپانے کے لئے اب وہ جھوٹ اور فریب کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں ، گزشتہ روز اسمبلی میں بھی انہیں لاجواب کیا تھا اور آئندہ بھی ان کے دہرے معیار اور منافقت کا پول وعوام کے سامنے کھولتا رہوں گا۔
منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز احسن اینڈکمپنی اس وقت کہاں تھے جب ان کے لیڈر مشرف سے سودے بازی کر کے این آراو کی تشکیل کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب مشرف کے 2007کے جمہوریت کش اقدام کے بعد پی پی پی اپوزشین کو چھوڑ کر مشرف کی صفوں میں جا بیٹھی اور اپوزیشن کے ساتھ استعفے دینے سے انکار کر دیا۔
اعتزاز احسن اس وقت کیوں مجرمانہ خاموشی کا شکار ہوئے جب ان کے لیڈر اسی جنرل مشرف کے ساتھ دبئی میں پاکستان کے آئین کے منافی معاہدے کر رہے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے آپ کو جمہوریت اور قانون کا چیمپئن کہنے والے اعتزاز احسن کے قول وفعل میں اتنے تضادات ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان تضادات کا نقشہ قوم کے سامنے پیش کیا جائے میں اس کے لئے تیار ہوں خواہ اس کا میدان اسمبلی میں لگے یا عدالت میں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.