وزیرداخلہ چوہدری نثارکے سرفراز مرچنٹ سے ملاقات کیلئے برطانیہ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزارت داخلہ

منگل 22 مارچ 2016 22:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء ) و زارت داخلہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم سرفراز مرچنٹ سے ملاقات کے لئے برطانیہ جانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم سرفراز مرچنٹ سے ملاقات کے لئے برطانیہ نہیں جا رہے اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔ وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کے ایم کیو ایم کی قیادت پر منی لانڈرنگ اور را کی فنڈنگ کے الزامات کے حوالے سے ایف آئی اے کی ایک کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے اور سرفراز مرچنٹ کو خط بھی لکھ چکی ہے