یوم پاکستان کے موقع پر’’اخوت ڈریم‘‘کے ایف سی کے تعاون سے خصوصی بچوں کیلئے پروگرام منعقد کریگی

منگل 22 مارچ 2016 22:29

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) اخوت کے پروگرام ’’اخوت ڈریم‘‘ کے زیر اہتمام کے ایف سی کے تعاون سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی بچوں کیلئے برکت مارکیٹ‘ نیوگارڈن ٹاؤن میں ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں سپیشل بچے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے اور ٹیبلو بھی پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیشل بچوں میں گیمز اور فیس پینٹنگز کے مقابلے بھی ہونگے۔پروگرام کے مہمان خصوصی اخوت کے بانی چیف ڈاکٹر امجدثاقب اور کے ایف سی کے بزنس ہیڈ ہمایوں ساجد ہونگے ۔