Live Updates

ڈینگیں مارنیوالے حکمران بے نقاب ہوگئے،سرفرازخان نیازی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے سے حکمرانوں کازعم زخم زخم ہوگیا ،رہنما تحریک انصاف

منگل 22 مارچ 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ ڈینگیں مارنے والے حکمران بے نقاب ہوگئے اورپاکستان میں قانون کادوہرامعیاربھی ایکسپوزہوگیا ۔ پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے سے حکمرانوں کازعم زخم زخم ہوگیا ۔ پرویز مشرف کوروکنے کی بجائے حکومت ریت کی دیوار کی طرح ڈھیرہوگئی ۔

پرویز مشرف نے مقدمات کاسامنا نہیں کیامگرحکمرانوں کوتوعوام کاسامناکرناپڑے گا۔اب حکمران کس طرح قومی ضمیر کا سامنا کریں گے ۔کیا اس اعلیٰ کارکردگی پرحکمرانوں کوآئندہ انتخابات میں باشعورعوام سے ووٹ ملے گا۔حکمرانوں نے جس رِٹ کی رَٹ لگائی ہوئی تھی پرویز مشرف نے اس کی وَاٹ لگادی اوربیرون ملک چلتے بنے۔ پرویزمشرف کے بیرون ملک چلے جانے کے باوجودحکمران ڈھٹائی سے ڈیل کاانکارکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی رخصتی کاملبہ عدلیہ پر ڈالنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،آزاد عدلیہ نااہل حکومت کیخلاف سخت ایکشن لے۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جس جس وزیرکایہ کہناتھا'' اگرپرویز مشرف عدلیہ کاسامنا کئے اور سزاکاٹے بغیربیرون ملک چلے گئے توہم سیاست چھوڑدیں گے'' اب مستعفی ہونے میں دیرنہ کریں ورنہ ان کی غیرت پرانگلیاں اٹھیں گی۔

جہاں فردواحدکاراج اور ون مین شوکارواج ہووہاں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنازورصرف کمزورو ں پر آزماتے ہیں۔پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے مگرحکمران دروغ گوئی سے بازنہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھاہوتاپرویز مشرف بیرون ملک جاتے جاتے اپنے ہم خیال اورمہربان حکمرانوں کوبھی اپنے ساتھ لے جاتے ۔ حکمرانوں کی ڈیل والی سیاست کے نتیجہ میں جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کاخطرہ بڑھ گیا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت اور سا بق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے درمیان خفیہ ڈیل جس کے نتیجہ میں عدالتی مفروربیرون ملک گیا، پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ۔حکمران یادرکھیں جس کسی نے آئین وقانون کامذاق اڑایاوہ خودبھی مذاق بن کررہ گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات