یوم پاکستان کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد

منگل 22 مارچ 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی کی جانب سے گذشتہ روز22 مارچ2016 ء کو یوم پاکستان کے حوالے سے عظیم الشان بائیک ریلی نکالی گئی جس میں کم وبیش 200 موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی جبکہ سینکٹروں کی تعداد میں طلباوطالبات نے پیدل اس ریلی میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

طلبا وطالبات نے قومی پرچم ہاتھوں اٹھارکھے تھے جبکہ ریلی کے ساتھ وطن کے نغموں اور گیتوں پر مشتمل گاڑی موجودتھی اور ایک بڑا پرچم طلباوطالبات نے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کررہے تھے ۔

وطن سے محبت کے نعرے لگارہے تھے اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندے بھی موجودتھے۔نیز طلباوطالبات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دلی لگاؤ اور وطن سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :