Live Updates

کچی شراب سے ہلاکتیں ،پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ ٹنڈومحمدخان پہنچ گئے

آئے روزکچی شراب سے ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ،حلیم عادل شیخ وزیراعلیٰ سندھ استعفیٰ دیں چیئرمین پیپلزپارٹی نے ہندوبرادری کو ہولی کا تحفہ دے دیا

منگل 22 مارچ 2016 22:06

ٹنڈومحمد خان /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات،ہسپتال کا دورہ متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے بعدانہوں نے موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت میں کہاہے کہ ہم نے لواحقین کو مکمل قانونی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے میں خود فریق بن کر کیس داخل کروواونگا، اس واقع کی گورنمنٹ ذمہ دار ہے وزیراعلیٰ سندھ استعفیٰ دیں کچی شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد کم کرکے بتائی جارہی ہے بہت سے لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو لیکر چلے گئے ہیں جنھیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے کہ وہ خاموش رہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 24مارچ کوہولی کے روز عمر کوٹ جارہے ہیں تاکہ وہ ہندوبرادری کے درمیان یکجہتی کے طور پر ہولی مناسکیں مگر اس سے قبل انہو ں نے ہندوبرادری کوان کی سینکڑوں اموات کی صورت میں گفٹ بھی دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کچی شراب کی بھٹی کو ایک مسلمان شخص چلارہاتھاجسے حکومت کے نمائندے کی سرپرستی حاصل تھی اسے نہ روکنے پر پولیس اور ایکسائز کا محکمہ برابر کا ذمہ دار ہے ،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثوں اور واقعات کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں فرسٹ ایڈ کی سہولت موجود نہیں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر کئی لوگوں کی اموات ہسپتال پہنچنے اور کئی افراد ہسپتالوں میں عدم تو جہی کی وجہ سے جابحق ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہولی سے قبل ہندو برادریوں میں کہرام مچا ہوا ہے ،عوام ان بھٹیوں سے چھٹکارا چاہتی ہے تو انہیں اپنے اپنے علاقوں میں کھڑے ہوکر ان مافیا کے لوگوں کے خلاف آوازیں اٹھانا ہونگی۔حکومت کچی شراب سے ہلاکتوں کا سارا ذمہ مرنے والوں پر ڈال دیتی ہیں اگر کسی بیچنے والے کو گرفتار کربھی لیا جائے تو وقت ٹلنے پر انہیں بعدمیں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے قانونی وکیل علی پل،عمران خان قریشی ،جاویداعوان، عباس خواجہ ، میر خان صاحب ،صدام کنبھر اور عامر پٹھان بھی موجووتھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات