ایکسائز پولیس نے ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں کارروائی کرکے 200 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی

منگل 22 مارچ 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) ایکسائز پولیس نے ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں کارروائی کرکے 200 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایکسائز پولیس انسپکٹر ملیر گل شیر شیخ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 200 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ہے جبکہ ایک ملزم محمد کاشف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کاشف کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ انسپکٹر گل شیر کے مطابق ملیر میں کچی شراب بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :