حساس اداروں نے رضویہ میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

منگل 22 مارچ 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) حساس اداروں نے کراچی کے علاقے رضویہ میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی کے مفتی شاہد الرحمن گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنید الرحمن اپنے ساتھیوں سمیت دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :