کراچی،ساحل پر کھڑے پرانے جہاز میں آتشزدگی

منگل 22 مارچ 2016 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) کراچی کے ساحل پر کھڑے پرانے جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ آگ کی اطلاع پر دو فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا ۔ کراچی کے ساحل پر کئی برسوں سے کھڑے پرانے جہاز سے ویلڈنگ کے ذریعے اسکریپ نکالنے کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں ساحل پر دور دور تک دھوئیں کے بادل چھائے رہے ۔ جہاز میں آتشزدگی کی اطلاع فوری پر فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی ۔ اس دوران شہری اور جہاز میں کام کرنے ولے مزدور اپنی مدد آپ مٹی ڈال کر جہاز میں لگی آگ بجھانے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔ ساحل پر کھڑے جہاز میں آتشزدگی کی اطلاع پر دو فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر جہاز میں لگی آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :