تھرپارکر، اینٹی کرپشن کی کارروائی، مختیار کار سمیت4افسران گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 21:54

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) تھرپارکر میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرکے مختیار کار سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر قحط متاثرین کیلئے دی گئی گندم میں خرد برد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تھرپارکر میں قحط متاثرین کیلئے دی گئی گندم میں خرد برد کے الزام میں محکمہ ریوینیو کے مختیار کار سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ گرفتار افراد میں مختیار کار عزیز اﷲ سومرو، اسسٹنٹ مختیار کا، ٹپے دار جان محمد سہتو اور نیاز حسین شامل ہیں، جبکہ حکام نے گرفتار افسران سمیت مزید دس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :