کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) کراچی میں کاونٹر ٹریرازم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع غربی میں کارروائی کر کے القاعدہ برصغیر کمانڈر فہد گروپ کے 3 خطر ناک دہشت گردوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد عثمان ، عمیر اور امام الدین کا تعلق القاعدہ برصغیر کمانڈر فہد گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار دہشت گرد عمیر میکنیکل انجئنیر ہے اور ڈرون ٹیکنالوجی کے زریعے بم دھماکوں پر ریسیرچ کر رہا تھا ۔ کافی حد تک ریڈیو ٹیکنالوجی پر بھی کام کر چکا تھا جبکہ گرفتار دہشت گرد امام الدین جہادی اور ملک دشمن دستاویزات بنانے میں ملوث ہے ۔ دہشت گرد عثمان کالعدم تنظیموں کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار تینوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :