سندھ ہندو میر ج ایکٹ سندھ اسمبلی کی تا ریخ سا ز قانو ن سازی ہے اور اس کا کریڈٹ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کو جا تا ہے،مو لا بخش چا نڈیو

پاکستان پیپلز پا ر ٹی ہی ملک میں بسنے والی اقلیتو ں کی نما ئندہ جما عت ہے جس نے اقلیتو ں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ جدو جہد کی ہے ، کانفرنس سے خطاب

منگل 22 مارچ 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عات و آر کا ئیوز سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ سندھ ہندو میر ج ایکٹ سندھ اسمبلی کی تا ریخ سا ز قانو ن سازی ہے اور اس کا کریڈٹ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کو جا تا ہے ۔پاکستان پیپلز پا ر ٹی ہی ملک میں بسنے والی اقلیتو ں کی نما ئندہ جما عت ہے جس نے اقلیتو ں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ جدو جہد کی ہے انہو ں نے کہا کہ جن لو گو ں کا کنکرنٹ لسٹ اور 18ویں آئینی تر میم کے لئے کی گئی جدو جہد میں کر دا ر نہیں ہے اور وہ اس کی اہمیت سے وا قف نہیں ہیں وہ بلا وجہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر تے ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کو ایس آر پی او کی جا نب سے ہند و میر ج ایکٹ 2016سے متعلق منعقدہ ایک کا نفر نس سے بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعا ت سندھ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑ ی تو ہندو میر ج ایکٹ میں ہندو برا د ری کے نما ئندو ں کی تجا ویز پر تر میم کی جا سکتی ہے تا کہ اس ایکٹ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ قا نو ن سا زی کا فا ئدہ تب ہو گا جب اس پر حقیقی معنو ں میں عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائیگا ۔

مشیر اطلا عا ت سندھ کا کہنا تھا کہ ہندو کمیو نٹی کو در پیش مسائل اور ان کے حقوق کے لئے پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ آوا ز بلند کی ہے ما ضی میں ہندو کمیو نٹی تعلق رکھنے والی لڑ کیو ں کے مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے پیپلز پا ر ٹی نے اس فر د کو پا ر ٹی ٹکٹ نہیں دی جس پر ان معا ملا ت میں ملو ث ہو نے کا الزا م تھا ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ صو فیا اور اولیا کرا م کی دھر تی ہے جنہو ں نے ہمیشہ محبت ،پیا ر اور روا در ی کا در س دیا ہے ۔

ہندو بھی سندھ کے ایسے ہی معزز بیٹے ہیں جیسے مسلما ن ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میں سندھ میں بسنے والے کسی بھی فر د کو مہا جر نہیں سمجھتا وہ سب سندھی ہیں میں ذا تی طو ر پر ہندو برا در ی سے تعلق رکھنے والو ں کو اقلیت نہیں سمجھتا ۔مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ جس معا شر ے میں فر قہ وا ریت کی بنیا د پر ایک دو سر ے کو قتل کیا جا تا ہو وہا ں دیگر مذا ہب کے لو گو ں کے حقوق کا تحفظ بھی انتہا ئی مشکل کا م ہو تا ہے تا ہم پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی اور حکومت سندھ نے ہر سطح پر اقلیتی برا در ی کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی جدو جہد کی ہے۔

علا وہ ازیں ذرا ئع ابلا غ کے نما ئندو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ مصنو عی لو گو ں کو عوا می نما ئندہ بنا نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن میں وا ضح کر نا چا ہتا ہو ں کہ حقیقی ،سیا سی اور عوا می نما ئندے ہی لو گو ں کے مسا ئل حل کر سکتے ہیں۔ایک سوا ل پر مشیر اطلا عا ت سندھ نے کہا کہ اقلیتی امو ر سے متعلق کئی بنیا دی مسا ئل ایسے ہیں جن کو حل کر نا وفا ق کی ذمہ دا ر ی ہے جبکہ وفا ق ان مسا ئل کو حل کر نے سے گریزا ں ہے اور دیگر ایشو ز میں الجھا ہوا ہے ۔

پا کستا ن وفا ق کی علا مت ہے جب تک وفا ق میں شا مل قو مو ں اور اکا ئیو ں کو مسا وی حقوق نہیں دیئے جا ئیں گے تب تک وفا ق مضبو ط نہیں ہو گا ۔انہو ں نے وفا قی حکو مت پر کڑ ی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نوا ز شر یف وفا قی چہرہ دکھا نے میں نا کا م رہے ہیں اور جب بھی وہ غیر ملکی دو رو ں پر جا تے ہیں تو ایک طر ف پنجا ب کے وزیر اعلی شہبا ز شر یف ہو تے ہیں اور دو سر ی طر ف ان کا کو ئی اور عزیز دکھائی دیتا ہے۔

میا ں صا حب کو یہ ذہن میں رکھنا چا ہیے کہ ملک میں دیگر صوبو ں کے بھی وزرا اعلی ہیں اور ان کو بھی کبھی اہمیت دی جا نی چا ہیے۔ٹنڈو محمد خا ن میں کچی شرا ب پینے کے سبب ہو نے والی ہلا کت کے حوالے سے ایک سوال کے جوا ب میں مشیر اطلا عا ت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور صوبا ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے اس افسوسنا ک وا قعہ کا سختی سے نو ٹس لیا ہے اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے متعلقہ افسرا ن اور عملے کو معطل کر کے تفصیلی رپو ر ٹ طلب کر لی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ کچی شرا ب کے اڈو ں کے خلا ف مو ثر کا روائی کے لئے محکمہ ایکسا ئز اور پو لیس کو ہدا یا ت جا ر ی کر دی گئیں ہیں اس مو قع پر صو با ئی سیکریٹری اقلیتی امو ر احمد بخش نا ریجو ،ایس آر پی او کی ڈا ئریکٹر زا ہدہ ڈیتھو،نا صر پہنور ،سلیما ن ابڑو ،پرو فیسر سریش وا دھوا نی نے بھی خطا ب کیا جبکہ تھر پا ر کر ،عمر کو ٹ اور میر پو ر خا ص کے علا قے سے تعلق رکھنے والے ہندو برا در ی کے افرا د اور سو ل سو سائٹی کی بڑ ی تعدا د بھی مو جو د تھی ۔

متعلقہ عنوان :