ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیااور گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ایک سو دس افراد گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء)ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیااور گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ایک سو دس افراد گرفتارکرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے محکمہ ایریگیشن اور لوکل پولیس کی مدد سے کینال روڈ پر ورسک روڈ تا پجگی روڈ کاروائی کرتے ہوئے نہر کے دونوں اطراف غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے کوہا ٹی گیٹ میں تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 33 افراد کو گرفتار کیا۔اس موقع پر تمام عارضی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے ابدرہ روڈ پر تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال خان نے بڈھ بیر میں گران فروشوں کے خلاف کاروا ئی کر تے ہوئے 12 گران فروش گرفتار کیے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جی ٹی روڈ پر چمکنی اور ہشتنگری کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 28 گران فروش گرفتار کیے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے نمک منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے 8 گران فروش گرفتار کیے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجاوید انور کمال نے متھر ا میں کاروائی کرتے ہوئے 11 گران فروش گرفتار کیے۔ان گران فروشوں میں دودھ فروش، فروٹ و سبزی فروش، جنرل سٹور ، فاسٹ فودز مالکان اور نانبائی شامل ہیں۔ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جائیگی ۔