تعلیمی انقلاب سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ،ملک کو قائد اعظم کے خوابو ں کا گہوارہ بنانے کیلئے طلباء و طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں،ڈاکٹر جمال ناصر

منگل 22 مارچ 2016 21:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ تعلیمی انقلاب سے ہی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ․ ملک کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابو ں کا گہوارہ بنانے کے لیئے طلباء و طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں اعلی مقام حاصل کر کے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں․ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری سکول راولپنڈی میں یوم پاکستان تقریبات کے موقع پر قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ مقابلوں میں تعلیمی ادارو ں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ․ ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں قرات اور نعت خوانی کے مقابلے باعث رحمت و برکت ہیں اور ان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کا جذبہ قابل تحسین ہے ․ انہو ں نے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت کرنے والو ں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور یوم پاکستان کی تقریب میں شریک بچوں کو تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی جدوجہد آزادی سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ․ او رانہیں اپنے اصلاف کے کارناموں کا علم ہوتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے لیئے عظیم قربانیاں دیں․ انہو ں نے بچوں سے کہا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیءْ دن رات محنت کریں اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انہیں جو تعلیمی سہولیات اور اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ․ تقریب سے خطاب کرتے ہووے ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہو رالحق نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں جن سے انہیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے ․ انہوں نے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والو ں کو مبارکباد دی او رکہا کہ جو بچے کامیابی حاصل نہیں کر سکے وہ دلبرداشتہ نہ ہوں اور آئیندہ مقابلوں کے لیئے محنت کریں ․ انہوں نے کہا کہ باشعور, با اعتماد اور خود مختار قومیں ہی اپنا مستقبل سنوار سکتی ہیں اور نوجوان اس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں․ اس موقع پر مقابلے میں کامیابی حصال کرنے وا لے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ․ تقریب میں ای ڈی اور سیکنڈری ایجوکیشن شہناز جبین بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :