یوم پاکستان سے ایک ہفتہ قبل آئین اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا، 76ویں یوم پاکستان کے موقع پر بھی تمام شہری قانون کی نظر میں برابر نہیں ،کچھ مقدس گائیں ابھی بھی قانون سے بالاتر ہیں، موجودہ عدالتی نظام میں انصاف نہیں ملتا ، قانون کی حکمرانی کو پاؤں تلے روندا جاتا ہے ، قوم اس مسئلے کے حل کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو چکی ہے
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کا پیغام
منگل 22 مارچ 2016 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک ایسا عدالتی نظام ہے جس سے انصاف بدقسمتی سے نہیں ملتا اور قانون کی حکمرانی کو پاؤں تلے روندا جاتا ہے ، پاکستانی قوم اس مسئلے کے حل کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحا ل ہے کہ 76ویں یوم پاکستان کے موقع پر بھی تمام شہری قانون کی نظر میں برابر نہیں ہیں اور کچھ مقدس گائیں ابھی بھی قانون سے بالاتر ہیں ، اس مرتبہ یوم پاکستان سے ایک ہفتہ پہلے ہی آئین اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا، ہمارے اصولوں کو انتہاپسندوں سے بھی خطرات درپیش ہیں،قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں ۔
قوم کو 76ویں یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ آج یوم پاکستان کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں خود کو جمہوری اصولوں، قومی کی حکمرانی اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے وقف کردینا چاہیے کیونکہ یہی وہ رہنما اصول تھے جن کے لئے ہم نے برصغیر میں مسلمانوں کے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.