دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان مسلم دنیا کو ہوا،افغانستان ‘عراق ‘لیبیا ‘شام اور یمن کا انفاسٹریکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 مارچ 2016 21:36

دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان مسلم دنیا ..

برسلز(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2016ء) برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دھماکوں میں36افرادہلاک اور150کے قریب زخمی ہوگئے ہیں،اس سے پہلے بھی یورپی ممالک میں دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔ پیرس میں 13 نومبر 2015 کو ایک ہی دن 6سے زائد مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے دھاوا بولا اور دھماکے اور فائرنگ کرکے 178 افراد کی زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔

پیرس ہی میں 7جنوری 2015کو دو مسلح افراد نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے دفاتر میں گھس کر فائرنگ کی ،جس میں 12افراد ہلاک ہوئے ، بعد میں پولیس مقابلے میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ 22جولائی 2011 کو ایک شدت پسند نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بم دھماکا اور فائرنگ کرکے 17افراد کو ہلاک کردیا۔7جولائی 2005 میں برطانیہ میں یکے بعد دیگرے بس اور زیر زمین ٹرینوں میں حملے کیے گئے،جن میں 56افراد ہلاک اور700زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

11مارچ 2004کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے بم دھماکوں میں 191افراد ہلاک اور 2ہزار زخمی ہوئے۔ 15اگست 1998 کو شمالی آئر لینڈ میں کار بم دھماکے میں 29افراد ہلاک اور220زخمی ہوئے۔دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان مسلم دنیا کو ہوا ہے جس کے چار ملک مکمل طور پر اور متعدد جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں افغانستان ‘عراق ‘لیبیا ‘شام اور یمن کا انفاسٹریکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جبکہ 2001سے اب تک لاکھوں عورتیں‘بچے اور دیگر افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں‘اس سے زیادہ تعداد معذوروں کی ہے جبکہ کروڑوں کی تعداد میں اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبورہوئے-

متعلقہ عنوان :