رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہوگا،چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں کیا جاسکے گا

منگل 22 مارچ 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہوگا،چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں کیا جاسکے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن کل بروز بدھ ہوگا،اس سے قبل سورج گرہن ہوچکا ہے، اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا،چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا،مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا،مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :