ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی ، پچیس لاکھ کا مقدمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 22 مارچ 2016 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 مارچ۔2015ء ) چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کرنسی تبدیل کرنے کیلئے راولپنڈی جانیوالی کار کو روک کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد تقریبامالیت کی غیر ملکی کرنسی چھین لی ۔ تفصیلات کے مطابق راجگان کرنسی ایکسچینج سے تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب حاجی اسحاق ،شمشاد گارڈ ، اقبال واپڈا اور ڈرائیور نوازپاؤنڈز ، ڈالرز وغیرہ چینج کرنے راولپنڈی کیلئے اپنی کار نمبری SX504پر نکلے اور جب ڈھکی روڈ پر پارک و تبلیغی مرکز کے ساتھ ٹول ٹیکس کی طرف جانے والی مور کے قریب پہنچے تو پہلے سے موجود افراد نے ان کی گاڑی کے آگے پتھر پھینکا جونہی ڈرائیور نے گاڑی روکی تو 4مسلح افراد نے شیشوں کو پتھر سے تور کر انہیں یرغمال بنا لیا اور ڈالر ز،پونڈ ز،ریال ،ڈنمارک کی کرنسی لوٹ لی اور مبینہ طور پر تبلیغی مرکز کے ساتھ کھڑی کار نمبری LJ67 میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ، ڈاکوؤں سے مزاحمت پر حاجی اسحاق کو ماتھے پر گہری چوٹ آئی جو خون سے لت پت ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل حضرو حاجی محمد شفیق ،ایس ایچ او تھانہ حضرو چوہدری ذوالفقار اور دیگر پولیس اہلکار ہسپتال پہنچ گئے اور پورے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی تاہم ملزم فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو پشتو زبان بول رہے تھے، ۔ڈی ایس پی حاجی شفیق نے امید کی کہ بہت جلد کر ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق مقدمہ میں 25لاکھ روپے مالیت کا اندراج کیا گیا ہے ۔