حکومت ملک میں شر ح تعلیم میں اضافے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،مرتضی جاوید عباسی

مقصد کے حصول کے لیے پر ائیویٹ سیکٹر کی معاونت ضروری ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

منگل 22 مارچ 2016 21:09

اسلا م آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشر ے کی تر قی کے لیے تعلیم ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں شر ح تعلیم میں اضافے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے پر ائیویٹ سیکٹر کی معاونت ضروری ہے ۔انہوں نے خیالات کا اظہار پائلٹ پبلک سکول بہارہ کہو کی تقر یب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی سپیکر نے ملک میں فروغ تعلیم کے لیے پر ائیویٹ سیکٹر کے کردار کو سر اہتے ہوئے کہاکہ فروغ تعلیم کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ پر ائیویٹ سیکٹرکا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لا نے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پائلٹ پبلک سکول کے اعلی معیار تعلیم کوسر اہتے ہوئے سکول کے تدریسی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی ۔

انہوں نے طلبا ء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور قوم کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے انہیں اپنی تمام تر توانیاں حصول علم کے لیے واقف کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی سپیکر نے پائلٹ پبلک سکول کے طلبا کی طر ف سے پیش کیے جانے والے ثقافتی پر وگرام کو سر اہا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات واسناد تقسیم کیں