اسلام آباد ہائی کورٹ ، 12 ملازمین کی مستقلی کامعاملہ حل کرنے کیلئے سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت

منگل 22 مارچ 2016 21:09

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ کے 12 ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے معاملہ حل کرنے کے لئے سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت دیدی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سی ڈی اے کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کے وکلاء راجہ عدنان اسلم ، حافظ حفظ الرحمن سید جبکہ ملازمین کی جانب سے سید خاور امیر بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سی ڈی اے ملازمین کے وکیل سید خاور امیر بخاری نے موقف اختیار کیا کہ 2013ء میں عدالت نے میرے موکلان کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے خلاف سی ڈی اے نے اپیل دائر کر دی تھی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ ملازمین کی مستقلی کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کچھ مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :