پانی زندگی ہے اس کے ضیاع کو روکنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے ہونگے،صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا نواب ایاز جوگیزئی

پانی کے عالمی دن کی مناسبت کے حوالے سے منعقدہ پروگرام اور نکالی گئی ریلی کے شرکاء سمیت میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

منگل 22 مارچ 2016 21:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا نواب ایاز جوگیزئی نے کہاکہ پانی زندگی ہے اس کے ضیاع کو روکنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ آنیوالے وقت میں پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر انسانی زندگی کا وجود برقرار نہیں رکھا جا سکتا موجودہ حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلے میں عوام میں شعور اجا گر کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پانی کے عالمی دن کی مناسبت کے حوالے سے منعقدہ پروگرام اور نکالی گئی ریلی کے شرکاء سمیت میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا منگل کو بوائس اسکاؤٹس سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی وزیر پی ایچ ای نواب ایاز جو گیزئی کر رہے تھے ریلی میں خواتین اور محکمہ پی ایچ ای کے نمائندوں سمیت شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ریلی کے شرکاء نے بینر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں پانی کو محفوظ بنانے اور اس کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے نعرے درج تھے نواب ایاز جو گیزئی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں پانی کی صورت میں ایک بڑی نعمت عطا کی گئی ہے کیونکہ پانی کے بغیر انسانی زندگی کا دارومدار ممکن نہیں اس لئے ہمیں پانی کا بے دریغ استعمال کو روک کر اس کو بچانا ہو گا کیونکہ اس سے زندگی ہے پانی نہ ہونے کی صورست میں انسانی زندگی کا تصور ختم ہو جا تا ہے دنیا بھر میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ لو گوں میں پانی کے بے دریغ ضیاع سے روک کر اس کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے شعوراجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :