خواتین کو ہر شعبہ میں فعال بنانے کے لیے درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے، طارق فضل چوہدری

منگل 22 مارچ 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء)خواتین کے فعال کردار سے معاشرہ ترقی کرتا ہے، خواتین کو ہر شعبہ میں فعال بنانے کے لیے درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ادارہ برائے بہبود و ترقی خواتین اسلام آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب میں اظہار خیال۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کا فعال کردار ایک ترقی یافتہ معاشرہ کے قیام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا ویڑن ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے فعال اور موثر کردار کو یقینی بنایا جائے۔ اْنہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق خواتین کی بہود اور فلاح کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ْوزیر مملکت نے ادارہ برائے بہبود و ترقی خواتین اور ادارہ کی ڈائریکٹرکے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ادارہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کو سراہا اور کہا کہ بچیوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے اور اْن کو ہنر مند بنانے میں اس ادارہ کا کرادر قابل ستائش ہے۔

اْنہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلے ایک سال کے اندر اس ادارہ کو اتنے وسائل مہیا کیے جائیں گے تا کہ اس میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کی تعداد کو دگنا کیا جا سکے۔#وزیر مملکت نے تقریب میں طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس سے قبل وزیر مملکت نے ادارہ میں کام کرنے والی خواتین کی تیار کردہ مختلف اشیاء کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور اْن کے ہنر اور کام کی داد دی