ٹریفک وارڈنز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز مالک تک پہنچادیئے

سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان

منگل 22 مارچ 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے دوران ڈیوٹی سڑک سے ملنے والے بیش قیمت موبائل فون اصل مالک کے حوالے کرنے پر2وارڈنزکیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں ،ٹریفک کی روانی اور عوام کی مدد انکی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر ماڈل ٹا?ن کے ٹریفک وارڈنز نوید اور طارق Aبلاک ماڈل ٹا?ن ڈیوٹی کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں2عدد سام سنگ برانڈ کے قیمتی موبائل سڑک پر پڑے ملے انہوں نے موبائل کی فون بک کی مدد سے اصل مالک کو تلاش کرتے ہوئے آفتاب غنی نامی شخص سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ وہ اعلی سرکاری افسر ہیں اور انکے موبائل فونز انکی گاڑی سے گر گئے تھے۔

ٹریفک وارڈن نوید اور طارق نے انچارج سیکٹرسعد عظیم اور ڈی ایس پی عارف بٹ سمیت افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے موبائل فونزمالک کے حوالے کردیئے۔سی ٹی ا ونے فرض شناسی ،ایمانداری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وا رڈنزنوید اور طارق کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری کی ایسی مثالیں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :