حکمرانوں کا ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پروگرام ملک کو ’’مسائلستان‘‘ بنا رہا ہے ‘ چوہدری محمدسرور
ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے‘ پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ ظالم حکومت ابھی بھی عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت زیادہ وصول کر رہی ہے‘ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو
منگل 22 مارچ 2016 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پروگرام ملک کو ’’مسائلستان‘‘ بنا رہا ہے ‘ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے‘ پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ ظالم حکومت ابھی بھی عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت زیادہ وصول کر رہی ہے۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ابھی گرمی آئی نہیں اور بجلی کے شاٹ فال میں اضافے سے عوام کو گھنٹوں لووڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پر رہا ہے، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بالکل سنجیدہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے اقتدابچانے پر ہے ، جب بھی (ن) لیگ اقتدار میں آتی ہے تو کسان ،مزدوراور چھوٹا تاجر رُل کررہ جا تا ہے ،حکمرانوں کی تباہی بربادی کا سبب عوام دشمن ترجحات ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.