`معروف بھارتی گلوکارکی بیوی اور بیٹا برسلز ائیرپورٹ پر ہونیوالے دھماکوں میں بال بال بچ گئے

منگل 22 مارچ 2016 20:19

`معروف بھارتی گلوکارکی بیوی اور بیٹا برسلز ائیرپورٹ پر ہونیوالے دھماکوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء ) معروف بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی بیوی اور بیٹا برسلز ائرپورٹ پر ہونیوالے دھماکوں میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق برسلز ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے وقت گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی بیوی اور بیٹا بھی وہاں موجود تھے جو محفوظ رہے ۔یہ بات خود گلوکار نے بتائی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے ابھی اپنی بیوی اور بیٹے سے بروسلز کے ہوائی اڈے پر بات کی ہے انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔