طالبان رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ،افغان میڈیا کادعویٰ

منگل 22 مارچ 2016 20:13

طالبان رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ،افغان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء ) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے باغی رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے ۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ اور دیگر غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے باغی رہنما ملا رسول کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملارسول کے ساتھی2 طالبان لیڈروں نے بتایا ہے کہ نومبر میں زابل میں طالبان گروپوں کے درمیان شدیدجھڑپ کے بعد ملارسول اپنے ساتھی عبدالمنان نیازی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم وہ اس دوران پاکستانی سرحد پر پہنچے تھے ۔

مقامی میڈیار پورٹس کے مطابق طالبان رہنما ملارسول کو رواں ماہ کے شروع میں شدید لڑائی کے دوران 200 طالبان شدت پسندوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ ملا رسول نے چند روز قبل ملا اختر منصور کو شامل نہ کرنے کی شرط پر افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے پررضامندی ظاہر کی تھی ۔ملا رسول نے نومبر کے شروع میں ملا اختر منصور کو افغان طالبان کا سربراہ بنائے جانے کی مخالفت کی تھی اور اس میں شامل نہیں ہوئے تھے وہ اپنے گروپ کو الگ رکھ کر جدوجہد کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :