لاہور ایئرپورٹ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن اسمگلر کو گرفتار کرلیا،ملزم نذیر احمد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا ،تلاشی کے دوران پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100کیپسول برآمد،ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مارچ 2016 20:03

لاہور ایئرپورٹ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن اسمگلر کو گرفتار کرلیا،ملزم ..

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2016ء ) :لاہور ایئرپورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے،مسافراپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے 100کیپسول سعودی عرب اسمگل کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران وہاڑی کے رہائشی 45سالہ نذیر احمدکوہیروئن اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔نذیر احمد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ تلاشی کے وقت اس کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100کیپسول برآمد ہوئے جس پراے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :