این ڈی ایم اے کی آئندہ دنوں میں مزید بارش کے امکان پر ایڈوائزری جاری

منگل 22 مارچ 2016 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں میں مزید بارش کے امکان پر ایڈوائزری جاری کردی۔ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ بارشوں کا بننے والا نیا سسٹم (آج)بدھ کی شام تک بلوچستان میں داخل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق نئے بننے والے سسٹم کے تحت بلوچستان کے پی کے ، فاٹا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کا امکان ہے ٗبلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کشمیر اور فاٹا میں جمعرات سے ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسلام آباد راولپنڈی گجرانوالہ لاہور اور فیصل آباد میں جمعرات کی شام تک بارش کا امکان ہے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا۔ بہاولپور ملتان ڈیرہ غازی خان اور سندھ کے بالائی علاقوں جمعرات کی شام میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :