یومِ پاکستان دراصل تکمیل پاکستان کے عزم کو ایک بار پھر دھرانے کا دن ہے ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

منگل 22 مارچ 2016 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفہ کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا،مقصد پاکستان ہیں تھا۔

انہوں نے23مارچ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یومِ پاکستان کے دن ہم سب کو ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دھرانا ہے کہ پاکستان کو اسلامی،خوشحال اور مدینہ منورہ کی طرز پر ایک اسلامی ریاست بناکر بانی پاکستان قائداعظمؒ کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان دراصل تکمیل پاکستان کے عزم کو ایک بار پھر دھرانے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ کے بعد پاکستان پہلی ریاست تھی جو کہ اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آئی مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر برسراقتدار آنے والے حکمران ٹولہ نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو طول اور مفادات کی تکمیل کیلئے قرارداد مقاصد کو فراموش کردیا۔انھی کی غلامانہ واسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں اسلام،قرآن جہاد، ناموس رسالت کی بات کرنا جرم اورآئین کی خلاف ورزی،کرپشن،فحاشی وعریانی اور بے حیائی کی مکمل آزادی ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم اور شریعت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں ایک اسلامی،فلاحی اور جمہوری ریاست بن سکے۔دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل23مارچ کو پورے سندھ میں بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے سیمینار، جلسے اور موٹرسائیکل ریلیاں نکال کر نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :