افسران اکاؤنٹس کے متعلق اعتراضات کے بارے میں جوابات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ،ڈپٹی کمشنر خیرپور

منگل 22 مارچ 2016 19:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی خیرپور کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمدجتوئی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پولیس، صحت، ٹی بی اسپتال، تعلیم ، روڈز، ڈی ایچ او، بلڈنگ،روینیو، میونسپل ، آٹھوں تعلقوں کے ٹاؤن آفیسرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمد جتوئی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اکاؤنٹس کے متعلق اعتراضات کے بارے میں جوابات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں جبکہ کاغذی کاروائی معاملات کو درست کریں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کسی بھی کوتاہی پر کاروائی ہوگی ۔

اس موقع پر پولیس، صحت، تعلیم، روڈز، ٹی بی اسپتال اور دیگر محکموں کے افسران نے ڈی سی خیرپور کو اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ڈی سی خیرپورنے محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دو روز میں اپنی تیاری مکمل کرکے تمام تر تفصیلات جمع کرائیں ان موقع پر متعلقہ افسران نے اجلاس کو بتایا کہ تمام تر تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ عنوان :