پاکستان لا زوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے،گورنر سندھ

موجودہ صورتحال میں پاکستانی قوم کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کی اشہد ضرورت ہے،یوم پاکستان پر پیغام

منگل 22 مارچ 2016 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان لا زوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اور ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں قومی سلامتی و بقاء ، جمہوریت کے فروغ ، ملکی استحکام ، اتحاد و اتفاق ، دہشت گردی کے خاتمے اور ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کرنے کا عزم کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی قوم کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کی اشہد ضرورت ہے ۔ گورنر نے کہاکہ اتحاد میں ہی برکت ہے اور ہمیں تمام مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے استحکام و ترقی کو فوقیت دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔