قومی اسمبلی کی نشست این اے 101 گوجرانوالہ اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 23 نوشہروفیروز پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 22 مارچ 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 مارچ۔2015ء ) قومی اسمبلی کی نشست این اے 101 گوجرانوالہ اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 23 نوشہروفیروز پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔پولنگ اسٹیشنوں کیاندراورباہرفوجی اہلکار تعینات ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔حلقہ این اے 101 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے جسٹس ریٹائرڈ افتخارچیمہ، تحریک انصاف کیاحمد ناصرچٹھہ، پیپلزپارٹی کے اعجازچیمہ سمیت 15 ا?زاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقے کے 3 لاکھ 86 ہزار 16 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے مرد ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 118 جبکہ خواتین کی تعداد1 لاکھ 67 ہزار 8 سو98 ہے۔اس حلقے سے ن لیگ کے افتخار چیمہ کامیاب ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے کے جرم میں الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 23 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے ضیا الحسن لنجار جبکہ آزاد امیدوار اکبرسموں اور ذوالفقار بیہن حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے کے ایک لاکھ 25ہزار 857 ووٹرز کے لئے 106 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔اس حلقے سے غلام مصطفیٰ جتوئی کے صاحبزادے مسرورخان جتوئی کامیاب ہوئے تھے۔ جنہیں دھاندلی پر نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :