معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کا بھارت کے پہلے ٹرانس جینڈر میوزک گروپ کے ساتھ گانا ریلیز کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 16:34

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کا بھارت کے پہلے ٹرانس جینڈر میوزک گروپ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : ہیجڑوں کو معاشرے میں نہایت قابل مذمت اور قابل افسوس سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آغاز سے ہی ہیجڑوں کی ذاتی حیثیت کو دھتکار کر صرف ان کے ہیجڑے ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں نوکریاں بھی نہیں دی جاتیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے بھارت کے سب سے پہلے ہیجڑا میوزک گروپ ”6 پیک بینڈ“ کے ساتھ ایک گانا گایا جس کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو وائےفلمز کی جانب سے بنائی گئی ہے جس میں معاشرے میں ہیجڑوں کے ساتھ کیے جانے والے ہتک آمیز سلوک کو اجاگر کیا گیا ہے۔ سونو نگم اور ہیجڑوں کے میوزک گروپ کے مشترکہ طور پر بنائے گئے اس دردناک ویڈیو گانے کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :