نعیم خان ،سید علی گیلانی کی عیادت اور یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے نئی دہلی روانہ

منگل 22 مارچ 2016 15:20

سرینگر۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اورجموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نئی دلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی کی عیادت کریں گے اور موجودہ صورتحال پر ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سید علی گیلانی علاج و معالجہ کے سلسلے میں آجکل نئی دلی میں مقیم ہیں۔نعیم احمد خان نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر23مارچ کو منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔