کسی بھی قوم کی کامیابی کا دارومدار نوجوانوں کی بہتر صلاحیتوں پر ہوتا ہے ‘ مولانا گل نصیب

منگل 22 مارچ 2016 15:16

چکدرہ۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سابق سنیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی کامیابی کا دارومدار نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے پر منحصر ہوتا ہے ، جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کا بھر پور اعتماد دیر پائین کے لوگوں کی صلاحیتوں کااعتراف ہے ، جے ٹی آئی طلبہ کی دینی و فکری تربیت پر بھر پور توجہ دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ کے نوجوان اور جمعیت طلبہ اسلام کے سرگرم کارکن قاری عدنان کی بھاری اکثریت سے جے ٹی آئی کاصوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے صوبائی امارت کی ذمہ داری دیر پائین کو دی ہے اسی طرح اب قاری عدنان کی شکل میں پورے صوبے کی جمعیت طلبہ اسلام نے ایک بار پھر چکدرہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر اعتماد کیا ہے جو یہاں کے لوگوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔

متعلقہ عنوان :