چکدرہ ‘چکدرہ گرڈ سے شموزی کو بجلی کی سپلائی کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

منگل 22 مارچ 2016 15:16

چکدرہ۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) چکدرہ گرڈ سے سوات کے علاقہ شموزی کو بجلی کی سپلائی دینے کے مسئلے پر چکدرہ میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین عرفان اللہ وزیر کی زیر صدارت ملاکنڈ اور ادینزئی کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں کے نمائندوں کا گرینڈ قومی جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی نے بھی شرکت کی جرگہ مشران خورشید علی خان ،مدد خان ،ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار خان ،اعجاز خان،شاکر اللہ خان ،لطیف الرحمن ،حاجی واصل خان ،محبوب الرحمن ،مولانا گل رحیم دربار مولانا اور کئی دیگر نے ڈپٹی کمشنر پر واضح کیا کہ چکدرہ گرڈ اور موجودہ سسٹم پہلے ہی اوور لوڈ ہے یہاں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے 132کے وی گرڈ کو 90 ہزار وولٹ سپلائی مل رہی ہے کیونکہ یہاں آنے والے تینوں سرکٹ بھی اوور لوڈہیں ان حالات میں چکدرہ گرڈ سے کسی بھی علاقے کو نئے فیڈر کی اجازت نہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ اور جرگہ کے مابین متفقہ طور پر فیصلہ ہو اکہ علاقہ شموزئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد دیگر علاقوں ادینزئی ، تالاش اور ملاکنڈ کے ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لیکر انہیں قائل کریں اور وہ قومی جرگہ کو مطمئن کریں تو شموزئی فیڈر پر اعتراض ختم ہوجائے گا تاہم فریقین کے مابین کسی بھی تصفیہ ہونے تک فیڈر پر کام بند رہے گا

متعلقہ عنوان :