پشاور‘پولیس اورسیکورٹی فورسزکامشترکہ سرچ آپریشن ‘ افغان باشندے سمیت 46 مشتبہ افرادگرفتار ‘اسلحہ برآمد

منگل 22 مارچ 2016 15:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء)پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن میں 46 مشتبہ افرادکوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن اخوان آباد، توحیدآباداور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے 2 پستولیں، 2شارٹ مشین گنز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔