دہشت گردی کسی ایک قوم یا ملک کیلئے خطرہ نہیں پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے‘آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ طور پر لڑنا ہوگا

وزیراعظم محمد نواز شریف کی برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت

منگل 22 مارچ 2016 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک قوم یا ملک کے لئے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دہشت گردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک یا قوم کے لئے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ طور پر لڑنا ہوگا انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کے قتل کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :