و زیراعظم محمد نواز شریف کل 23مارچ کی پریڈ کے بعد مظفرآباد جائیں گے

منگل 22 مارچ 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) و زیراعظم محمد نواز شریف کل بدھ کو مظفر آباد کا دورہ کریں گے ‘ وزیراعظم نواز شریف مظفرآباد میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرینگے ‘آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی طے کی جائے گی ‘سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد بارے حتمی اعلان متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث اپنا دورہ ملتوی کردیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کل بدھ کو 23مارچ کی پریڈ کے بعد مظفرآباد جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مظفرآباد میں پارلیمانی بور ڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 22 مارچ کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنا تھا تاہم دورہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کر دیا تھا جو وہ کل بدھ کو کررہے ہیں ۔